پاکستان
09 فروری ، 2013

میٹرو بس سروس دیگر منصوبوں کی طرح پنجاب پر بوجھ ثابت ہوگی، منظور وٹو

میٹرو بس سروس دیگر منصوبوں کی طرح پنجاب پر بوجھ ثابت ہوگی، منظور وٹو

لاہور … پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ میٹروبس سروس بھی سستی روٹی، مکینکل تنور، پیلی ٹیکسی، آشیانہ، لیپ ٹاپ اور اجالا اسکیم کی طرح پنجاب پر بوجھ ثابت ہوگی۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں ریپڈ بس سروس منصوبے شروع کرنے کا اعلان صرف انتخابی شوشہ ہے۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پے در پے ناکام منصوبوں اور سرکاری وسائل کی لوٹ مار سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام ن لیگ کو مسترد کرکے ان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ منظور وٹو کے مطابق 10 کیا 100 اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی بھٹو کے ماننے والوں کو ان کے فلسفے سے الگ نہیں کرسکتیں۔

مزید خبریں :