Time 11 جولائی ، 2024
دنیا

ہاتھیوں نے تصویر لینے کے خواہشمند سیاح کو کچل کر ہلاک کردیا

ہاتھیوں نے تصویر لینے کے خواہشمند سیاح کو کچل کر ہلاک کردیا
43 سالہ سیاح گیم ریزرو میں پرائیویٹ گاڑی میں گیا تھا جس کے ہمراہ اس کی منگیتر اور دیگر دو خواتین بھی موجود تھیں: پولیس/ فائل فوٹو

ہاتھیوں کی تصویر لینے کا شوق ہسپانوی سیاح کو موت کے منہ میں لے گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی سیاح اپنی چھٹیاں منانے جنوبی افریقا کے Pilanesberg نیشنل پارک گیا جہاں سیاح نے اپنی گاڑی کو ہاتھیوں کے جھنڈ کے قریب لے جا کر تصویر لینے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق 43 سالہ سیاح گیم ریزرو میں پرائیویٹ گاڑی میں گیا تھا جس کے ہمراہ اس کی منگیتر اور دیگر دو خواتین بھی موجود تھیں۔

صوبے کے سیاحتی بورڈ نے بتایا کہ سیاح نے ہاتھیوں کے ساتھ ان کے تین بچوں کو دیکھا، تصویر لینے کا خواہشمند سیاح اپنی گاڑی کو ان کے قریب لے گیا جس پر اس کے ساتھیوں کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا لیکن وہ بازنہ آیا۔

سیاحتی بورڈ کے مطابق جھنڈ میں موجود ایک نر ہاتھی مشتعل ہوگیا اور اس نے حملہ کردیا جس کو دیکھتے ہوئے دیگر ہاتھیوں نے بھی سیاح کو روند دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Pilanesberg گیم ریزرو جنوبی افریقا کا چوتھا بڑا پارک ہے جسے 7 ہزار جنگلی جانوروں کا گھر سمجھا جاتا ہے اور جنہیں دیکھنے کیلئے سیاح بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔ 

مزید خبریں :