Time 17 ستمبر ، 2024
دنیا

حزب اللہ پیجر دھماکوں سے شام میں بھی 14 افراد زخمی

حزب اللہ پیجر دھماکوں سے شام میں بھی 14 افراد زخمی
فوٹو: سوشل میڈیا

لبنان میں حزب اللہ اراکین کے پیجرز میں دھماکوں سے شام میں بھی نقصانات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

شامی مبصر ادارے برائے انسانی حقوق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے پیجر دھماکوں سے شام میں بھی 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شامی مبصر ادارے کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی شہریت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کے لیےاستعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سےحزب اللہ کےکئی اراکین زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں :