Time 17 ستمبر ، 2024
دنیا

ویڈیو: پرانے طیاروں کی جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک منتقلی لوگوں کی دلچسپی کا محور بن گئی

سعودی عرب میں3  پرانے بوئنگ طیاروں کی جدہ سے ریاض بذریعہ ٹرکوں کے ذریعے منتقلی لوگوں کی دلچسپی کا محور بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق3 پرانے بوئنگ طیارے جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک منتقل کیے گئے۔

طیارے بذریعہ ٹرک جدہ  سے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر 12 دنوں میں طے کر کے ریاض پہنچے۔اس دوران طیارے جس علاقے سے گزرے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔

ویڈیو: پرانے طیاروں کی جدہ سے ریاض بذریعہ سڑک منتقلی لوگوں کی دلچسپی کا محور بن گئی
طیارے جس علاقے سے گزرے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔—فوٹو: عرب نیوز

اس موقع پر شہریوں  نے قومی پرچم، قہوے اور روایتی رقص کے ساتھ طیاروں کا خیرمقدم کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پرانے طیارے ریاض سیزن 2024 کے بلیوارڈ رن وے کے نئے ایڈیشن میں استعمال ہوں گے۔طیاروں میں ریسٹورنٹ اور کافی شاپس بنائی جائیں گی۔

مزید خبریں :