Time 11 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

تصویر میں نظر آنیوالے اس لڑکے کی 'اصل عمر' کیا ہوگی؟ جان کے حیران رہ جائینگے

تصویر میں نظر آنیوالے اس لڑکے کی اصل عمر کیا ہوگی؟ جان کے حیران رہ جائینگے
اپنی اصل عمر سے آدھی عمر کے نظر آنے والے اس شخص کا راز کیا ہے؟__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

دنیا میں بہت سے ایسے افراد آپ نے یقیناً دیکھے ہوں گے جو اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں لیکن کوئی ایسا شخص جس کی عمر زیادہ ہو اور دکھنے میں بچہ لگے، یہ ناممکن سی بات ہے۔

جوان نظر آنے کے لیے لوگ کیا کیا جتن نہیں کرتے، کبھی کوئی ورزش کو روزمرہ کے معاملات میں شامل کرتا ہے تو کوئی ایسی غذائیں کھانا ترک کردیتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

البتہ عمر سے کم نظر آنے کے لیے صحت مند لائف اسٹائل بے حد ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک شخص ٹک ٹاک پر وائرل ہوا جو کہ اپنی اصل عمر سے تقریباً آدھا نظر آتا ہے۔

برینڈن مائیلز نامی اس شخص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جسے اینٹی ایجنگ خصوصیات کی وجہ سے شہرت ملی، کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس کی اصل عمر کیا ہوگی؟

برینڈن مائیلز 35 برس کا ہے اور دکھنے میں یہ کوئی 14 یا 15 سال کا لڑکا نظر آتا ہے۔

برینڈن کا کہنا ہے کہ جب بھی میں ائیرپورٹ جاؤں تو سکیورٹی مجھ سے میری عمر پوچھتی ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کوئی بچہ جارہا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں 15،17 یا 19 سے زیادہ کا نہیں ہوں گا۔

اس نے بتایا کہ 15 برس کی عمر سے ہی وہ اپنی صحت کو لے کر کافی  فکرمند تھا اور اس نے 19 سال کی عمر سے مکمل طور پر چینی اور کاربوہائیڈریٹس کا استعمال بند کردیا تھا۔

برینڈن کی ڈائیٹ میں سبزیاں اور دلیہ وغیرہ شامل ہوتا ہے، وہ براہ راست سورج کی روشنی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی یوگا، چہل قدمی اور ورک آؤٹ بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :