Time 16 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

ہالی وڈ فلم انڈیانا جونز کی فلم بندی کے مقام پیٹرا کے نیچے خفیہ مقبرہ دریافت

ہالی وڈ فلم انڈیانا جونز کی فلم بندی کے مقام پیٹرا کے نیچے خفیہ مقبرہ دریافت
فوٹو: فائل

اردن کے قدیم شہر  پیٹرا میں گلابی ریتیلے پتھروں سے تراشے گئے چٹانی پہاڑوں میں ’خزانہ‘ کے نام سے مشہور مقام پر خفیہ مقبرہ دریافت کرلیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹر آف ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیئرس پال کریسمین کی قیادت میں ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے پیٹرا  میں  ایک خفیہ قبر سے کم از کم 12 انسانی ڈھانچے اور قدیم نوادرات دریافت کی ہیں جن کی قدامت کا اندازہ 2 ہزار سال سے زیادہ لگایا جا رہا ہے۔

خبر کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم پیٹرا میں 2023 میں ’خزانہ‘ کے مقام پر بائیں جانب دو قبروں کی دریافت سے متعلق قیاس آرائیوں پر تحقیق کر رہی تھی، تاہم نئی دریافت کے بعد یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس مقام پر وہ  واحد خفیہ چیمبرز نہیں تھے۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پیٹرا پر تحقیق کے آغاز سے لیکر اب تک دو صدیوں کی یہ ایک انتہائی نایاب دریافت ہے، اس سے پہلے اس جیسی کوئی چیز دریافت نہیں ہوئی، دنیا کی سب سے مشہور عمارتوں میں سے ایک کے سامنے ابھی بہت بڑی دریافتیں ہونا باقی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اہم دریافت پیٹرا کے اندر ایک ہی جگہ پر انسانی باقیات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :