Time 17 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

بھارتی شہری نے مصنوعی سانس دیکر سانپ کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

آپ نے مصنوعی سانس (سی پی آر) کے ذریعے انسانوں کو انسانوں کی زندگیاں بچاتے تو دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی انسان کو اس طریقے سے سانپ کی جان بچاتے دیکھا ہے۔

جی ہاں، بھارتی شہری نے مصنوعی سانس (سی پی آر) کے ذریعے سانپ کی زندگی بچا لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے واڈوڈارا میں جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کو ایک فون کال موصول ہوئی کہ سڑک کنارے ایک سانپ ساکت حالت میں پڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ایک ٹیم ممبر نے فیصلہ کیا کہ وہ سانپ کو مصنوعی سانس فراہم کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ ٹیم ممبر نے تقریباً 3 منٹ تک اپنے منہ سے سانپ کو مصنوعی سانس فراہم کیا جس سے وہ زندہ ہو گیا، اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :