Time 17 اکتوبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

4 بیویوں کے ساتھ رہنے والا شخص جو 54 بچوں کا باپ بننا چاہتا ہے

4 بیویوں کے ساتھ رہنے والا شخص جو 54 بچوں کا باپ بننا چاہتا ہے
یہ شخص جاپان کا رہائشی ہے / فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

جاپان میں رہنے والے ایک شخص کی 4 بیویاں اور 2 گرل فرینڈز ہیں اور وہ 54 بچوں کا والد بننے کا خواہشمند ہے۔

36 سالہ ریوتا واتانابی نامی یہ شخص ہوکائیدو کا رہائشی ہے اور اس نے 10 سال سے کوئی ملازمت نہیں کی بلکہ اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کی تنخواہوں پر زندگی گزار رہا ہے۔

ان کے 10 بچے ہیں اور وہ گھر میں رہ کر کھانا پکانے، صفائی اور بچوں کی نگہداشت سمیت دیگر گھریلو کاموں کو سنبھالتے ہیں۔

ماہانہ اس گھر میں 6 ہزار ڈالرز کا خرچہ ہوتا ہے اور یہ سب رقم ان کی بیویوں اور گرل فرینڈز کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔

ان کے گھر میں 3 بیویاں اور 2 گرل فرینڈز رہتی ہیں جبکہ چوتھی بیوی الگ ہوچکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 6 سال قبل گرل فرینڈ کی جانب سے چھوڑے جانے پر ریوتا واتانابی ڈپریشن کے شکار تھے اور حکومتی امداد پر زندگی گزار رہے تھے۔

جس کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو بدلنے کا فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بیویوں کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔

کچھ عرصے قبل ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب تک ہم ایک دوسرے سے مساوی محبت کرتے ہیں، اس وقت تک کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا۔

ان کا تو دعویٰ ہے کہ ان کی بیویاں ایک دوسرے سے حسد نہیں کرتیں بلکہ وہ ایک دوسرے کی دوست ہیں۔

ان کا مقصد جاپان میں سب سے زیادہ بچوں کے والد بننے کا ریکارڈ بنانا ہے جو ابھی Tokugawa Ienari نامی شخص کے پاس ہے۔

1841 میں انتقال کر جانے والے اس شخص کے 53 بچے تھے۔

اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ریوتا واتانابی مزید شادیاں بھی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :