11 جولائی ، 2024
اسلام آباد: اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا۔
وزارت خزانہ نے حکومتی کمپنیوں کی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے معاوضے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کی ہیں جس میں اعلیٰ وفاقی سرکاری افسران کے حکومتی کمپنیوں کے بورڈ میٹنگ میں شرکت کا معاوضہ کم کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کمپنیوں یا اداروں کے بورڈ ممبران کو صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا، سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔
وزارت خزانہ کے سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی معاوضہ قومی خزانے میں جمع کرا کے متعلقہ وزارت کو رسید بھی دینا ہوگی۔