پاکستان
10 فروری ، 2013

اوباڑو : پولیس ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ان کے گھر سے مویشی اٹھالائی

اوباڑو : پولیس ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ان کے گھر سے مویشی اٹھالائی

اوباڑو …اوباڑو میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ان کے گھر سے مویشی اٹھالائی ،پولیس کے مطابق اوباڑو سے چند روز قبل اغوا ہونے والے ایک شخص کی بازیابی کے لئے چنالی چاچڑ، گوٹھ نصیر دھوند اور گوٹھ بہار میں ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ ملزمان نہ ملنے پر پولیس اہلکار گھروں پر موجود بھیڑ بکریاں اٹھالئے جو چوکی کموں شہید میں رکھے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مویشیوں کو مال خانے منتقل کرنے کے بجائے پولیس اہلکار مبینہ طور پر انہیں فروخت کررہے ہیں۔

مزید خبریں :