10 فروری ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے باپ بیٹا اور دو بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں شو مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دو الگ الگ اپارٹمنٹس کی چوکیداری کرنے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ،مقتولین کی شناخت گل فراز اور عقیل زر کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے ،دونوں مقتولین کو نہایت قریب سے سر میں گولیاں ماری گئیں،جس سے انکی موت واقع ہوئی ،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے رئیس امروہی سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ، جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔