Time 14 جولائی ، 2024
جرائم

جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کر لیا گیا

جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کر لیا گیا
صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور۔ فوٹو فائل

لاہور: جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این اے 110 جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

ذیشان رشید نے بتایا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ جھنگ اویس شفیق کا کہنا ہے ایم این اے صاحبزاہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا، رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید خبریں :