10 فروری ، 2013
تہران … ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہناہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر دباوٴ میں آکر مذاکرات نہیں کرسکتے۔ ایرانی انقلاب کی 34 ویں برسی پر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ریلی سے خطاب کیا، دوسرے شہروں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے صدر کو ٹی وی کے ذریعے سنا۔ انہوں نے کہا کہ دباوٴ میں آکر مذاکرات قبول نہیں اور اگر بندوقیں ہماری طرف سے ہٹائی گئیں تو اس کے مضر اثرات پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔