Time 18 جولائی ، 2024
پاکستان

سندھ بارکونسل سمیت 13 بار ایسوسی ایشنز کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکی تعیناتی کی مخالفت

سندھ بارکونسل سمیت 13 بار ایسوسی ایشنز کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکی تعیناتی کی مخالفت
فوٹو: فائل

سندھ بار کونسل سمیت صوبے کی 13 بار ایسوسی ایشنز  نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت کردی۔

ایڈہاک ججز کی مخالفت کرنے والی بارز میں سندھ بار کونسل، کراچی بار ایسوسی ایشن، حیدرآباد  بار ایسوسی ایشن، سکھربار ایسوسی ایشن، ملیربار ایسوسی ایشن، ٹھٹہ بار ایسوسی ایشن، جامشورو بار  ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار عمرکوٹ ایسوسی ایشن، میرپور خاص، نوشہروفیروز بار ایسوسی ایشن اور تعلقہ بار اباڑو نے بھی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔

سندھ بارکونسل کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک بنیادوں پر ججز کی تعیناتی نیشنل جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جوڈیشل کمیشن 12 جولائی کا فیصلہ واپس لے۔

مزید خبریں :