Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

حامد خان نے بھی ملک میں آئینی بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا

حامد خان نے بھی ملک میں آئینی بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حامد خان نے بھی ملک میں آئینی بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت خود غیر آئینی حرکتوں سے ملک کو آئینی بریک ڈاؤن کی طرف لے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدر آمد نہیں ہوتا تو سارا آئینی نظام تباہ ہوجاتا ہے ۔پہلے بھی اسی وزیراعظم نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں کیا تھا۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی غلط اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، ماضی میں غلط فیصلے کرنے کے لیے ایڈہاک ججز کو استعمال کیا گیا ہے۔پاکستان بارکونسل میں کچھ لوگ ہیں جواسٹیبلشمنٹ کی لائن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، وہ وکیلوں کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ملک میں آئینی بحران اور آئینی بریک ڈاؤن کا خطرہ ہے، اقتدار چھن جانے کے بعد پی ٹی آئی پاکستان کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں ہی بات کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں سیاسی تعلق کام کر رہا ہے، آپ عدلیہ کے ریمارکس دیکھ لیں، مجھے آئینی بریک ڈاؤن نظر آ رہا ہے۔

مزید خبریں :