Time 20 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق
فوٹو: فائل

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں سیوریج اور آلودہ پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد اسرائیلی فورسز نے اپنےفوجیوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین لگانا شروع کردی۔ 

دوسری جانب آکسفام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں دستیاب پانی کی مقدار میں 94 فیصد کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے مہلک صحت کی تباہی پیدا ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ ریڈکراس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے اسپتال 'بریکنگ پوائنٹ' پر ہیں، جبکہ انروا کے مطابق غزہ میں انروا کے 26 مراکز صحت میں سے صرف 10 کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں38 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :