Time 20 جولائی ، 2024
دنیا

ہیٹی میں تارکین وطن کی کشتی کو آگ لگنے سے 40 افراد جاں بحق

ہیٹی میں تارکین وطن کی کشتی کو  آگ لگنے سے 40 افراد جاں بحق
کشتی میں سوار افراد مشعل اور موم بتیاں روشن کر رہے تھے جس دوران ڈبوں میں بھرے پیٹرل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا: فائل فوٹو

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں تارکین وطن کی کشتی کو آگ لگنے سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پناہ گزینوں کے عالمی ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق کشتی میں کل 81 افراد سوار تھے جن میں سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 41 افراد کو بچا لیا گیا۔ 

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس (220 کلومیٹر دور) جزائر جانے  کے دوران پیش آیا۔ 

حکام کے مطابق کشتی کو آگ لگنے کی اصل وجہ تو اب تک سامنے نا آسکی مگر  کشتی میں سوار اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسافر محفوظ سفر کیلئے  ایک مقامی رسم کے طور پر مشعل اور موم بتیاں روشن کر رہے تھے جس دوران ڈبوں میں بھرے پیٹرول میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  

واضح رہے ہیٹی میں غربت، بیروزگاری اور لاقانونیت کے باعث ہر سال ہزاروں شہری ملک سے نکلنے کیلئے کشتیوں پر غیرقانونی سفر کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید خبریں :