پاکستان
11 فروری ، 2013

کراچی:ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور تشدد سے5 افراد ہلاک

کراچی:ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور تشدد سے5 افراد ہلاک

کراچی…افضل ندیم…ڈوگر…کراچی میں ہفتے کے آغاز پر ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس افسر اور تاجر سمیت 5 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے اولڈ ایریا کے مصروف کاروباری علاقے کھارادر جوڑیا بازار کی بانٹوا گلی میں موٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تاجر عمران یوسف کو ہلاک کردیا، مقتول نے اپنی حفاظت کیلئے سیکورٹی گارڈ ساتھ رکھا ہواتھا، گھات لگا کر کیے گئے حملے میں سیکورٹی گارڈ شہزاد زخمی ہوگیا، واقعہ صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ذوالفقار علی جاں بحق ہوگیا۔ اس کے کچھ دیر بعد سچل کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں، پولیس کے مطابق انہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ علاوہ ازیں بن قاسم کے علاقے میں ایک گودام کے قریب فائرنگ سے حضرت عمر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :