Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

نام نہاد منصف نے پی کے ایل آئی تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، وزیر اعظم

نام نہاد منصف نے پی کے ایل آئی تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، وزیر اعظم
وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک نام نہاد منصف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  آج دوبارہ پی کے ایل آئی میں روز ہزاروں مریض فیض یاب ہورہے ہیں، عام آدمی کی تعلیم اور علاج معالجے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2013 کی الیکشن مہم میں جذبات میں 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاکہہ دیا تھا۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ اس پر مذاق اڑایا گیا تو عزت رکھنے کی دعا کی اور 2018 میں نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا۔

 وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر ایمبولنس سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں غریب آدمی کا سو فیصد علاج مفت ہوگا،  تمام جدید سہولیات ہوں گی اور یہاں میڈیکل اسکول بھی قائم کیاجائےگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں گے وہ مہیا کیے جائیں گے، اس منصوبے کی ایک سال میں تکمیل کی ہدایت کی ہے، یہاں 24 گھنٹے کام ہوگا۔

مزید خبریں :