پاکستان
11 فروری ، 2013

ملک اسلم ڈھکو اور جاوید رحمان کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

لاہور … ساہیوال سے 2 سابق صوبائی امیدواروں ملک اسلم ڈھکو اور جاوید رحمان نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا چراغ بجھانے کیلئے پھونکیں مارنے والوں کے اپنے چہرے جل جائیں گے۔ ملک اسلم ڈھکو اور جاوید رحمان سمیت ساہیوال سے تعلق رکھنے والے بعض دوسرے رہنماوٴں نے لاہورمیں چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ پرویز الٰہی دور کے ترقیاتی کاموں کے معترف ہیں، اس سے پہلے لاہور بار ایسو سی ایشن کے وفد نے نائب صدر عرفان بسرا کی قیادت میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، وفدنے بار کے انتخابات میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور کی ماڈل ٹاوٴن کچہری میں وکلاء کی سہولت کیلئے جلد یوٹیلٹی اسٹور کھولا جائے گا۔

مزید خبریں :