پاکستان
11 فروری ، 2013

مستقلی کی یقین دہانی، اساتذہ کی 15 روز سے جاری ہڑتال اور احتجاج ختم

کوئٹہ … آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت بھرتی کئے گئے اساتذہ نے مستقل کئے جانے کی یقین دہانی پر 15 روز سے جاری علامتی بھوک اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان حقوق ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر محمداسماعیل کاسی نے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کے بعد کیا۔اس ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی نے بتایا کہ گورنر بلوچستان نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بھرتی کئے گئیاساتذہ کو مستقل کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ دس سے پندرہ دن میں تمام اساتذہ کو مستقل کر دیا جائے گا۔۔ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اورڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی یقین دھانی پرکی یقین دھانی پر حقوق ٹیچرز ایسوسی ایشن نے پندرہ روز سے جاری علامتی بھوک اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :