11 فروری ، 2013
لاہور…صدر زرداری بلاول ہاوٴس جاتے ہوئے منظوروٹوکوہیلی کاپٹرمیں بٹھانابھول گئے جس کے بعد منظور وٹوسڑک کے راستے گاڑی میں بلاول ہاؤس لاہور پہنچے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری گورنر ہاؤس پنجاب سے بلاول ہاؤس کے لئے روانہ ہو ئے توراجاریاض اورتنویراشرف کائرہ ہیلی کاپٹرمیں صدرزرداری کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو گئے تاہم پیپلز پارٹی کے صدر منظوروٹوہیلی کاپٹرمیں سوارہونے سے رہ گئے جس کے بعد وہ سڑک کے راستے بلاول ہاؤس پہنچے۔