11 فروری ، 2013
اسلام آباد…ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات مسترد کردی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں اعتزاز احسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے جسٹس ندیم اختر اور جسٹس شفیع صدیقی کو مستقل کرنے کی مخالفت کی ہے،انھوں نے کہا کہ کمیٹی کو اعتراض تھا کہ یہ جج ٹیکس نادہندہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیکس نادہندہ سیاستدانوں کی نااہلی کی بات کی جاتی ہے تو یہ معیار ججوں کے لیے بھی ہونا چاہیے ،اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں اضافہ ہونا چاہیے۔