پاکستان
11 فروری ، 2013

انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، امین فہیم

انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، امین فہیم

حیدر آباد … وفاقی وزیر برائے تجارت مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ کنٹینر میں جو معاہدہ ہوا، ان پر 100 فیصد عمل ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت مخدوم امین فہیم حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر جمہوری قوتیں انتخابات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں، لیکن انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری خود ہی وضاحت کرسکتے ہیں کہ انہیں مارشل لاء لگائے جانے کے حوالے سے کس نے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :