پاکستان
11 فروری ، 2013

دوہری شہریت والا ووٹ ڈال سکتاہے، علامہ طاہر القادری

دوہری شہریت والا ووٹ ڈال سکتاہے، علامہ طاہر القادری

اسلام آباد … تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والا انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن ووٹ ڈال سکتا ہے، وہ پاکستان کے زیادہ وفادار ہیں یا ملکہ کے اس بارے میں کل عدالت کو بتائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل سے متعلق اپنی درخواست کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ان سے دوہری شہریت سے متعلق پوچھا، اس بارے میں پاکستان کے قانون کا نوٹی فکیشن کل عدالت میں پیش کیاجائے گا، جس کے بعد وہ اپنا تفصیلی جواب دے پائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا پاسپورٹ ان کی دوسرے ممالک کا جلد ویزہ لینے کیلئے بھی ایک دستاویز ہے۔

مزید خبریں :