پاکستان
11 فروری ، 2013

ووٹرز کی تصدیق، الیکشن کمیشن سندھ نے مزید 5 دن مانگ لئے

ووٹرز کی تصدیق، الیکشن کمیشن سندھ نے مزید 5 دن مانگ لئے

کراچی … کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان ہے، صوبائی الیکشن کمیشن نے کام مکمل کرنے کیلئے مزید 5 روز مانگ لئے ہیں۔ کراچی میں ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا کام یکم فروری کو مکمل ہونا تھا جس میں پہلے 10 دن کی توسیع کی گئی تاہم الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے 16 فروری تک مزید تو سیع مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ووٹرز کی تصدیق کا کام ابھی 93 فیصد تک مکمل ہوا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو ووٹرز تصدیق کے عمل میں تاخیر کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ ڈیڈ لائن میں توسیع کی حتمی منظوری الیکشن کمیشن آف پاکستان دے گا۔

مزید خبریں :