پاکستان
11 فروری ، 2013

مالاکنڈ ایجنسی:جنگل کی ملکیت کے تنازع پر 4 افراد قتل

مالا کنڈ…مالاکنڈ ایجنسی میں جنگل کی ملکیت کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیاگیا پولیس کے مطابق مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے پلئی میں گجر برادری کے دو فریقوں کے درمیان جنگل کی ملکیت کا تنازع چل رہا تھا، جس پر آج ملزم نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے جہانزیب ، امیر بہادر، سردار حسین اور حکم داد کو قتل کردیا جبکہ ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں جہانزیب اور امیر بہادر سگے بھائی ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور مالاکنڈ لیویز نے ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید خبریں :