پاکستان
11 فروری ، 2013

فیصل آباد: بھارت میں افضل گورو کو پھانسی کیخلاف احتجاج، غائبانہ نماز جنازہ

فیصل آباد: بھارت میں افضل گورو کو پھانسی کیخلاف احتجاج، غائبانہ نماز جنازہ

فیصل آباد … فیصل آباد میں جماعت الدعوة کے کارکنوں نے بھارت میں افضل گورو کی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا اور ضلع کونسل میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ جماعت الدعوة کے کارکن ضلع کونسل چوک میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کے خلاف شدید احتجاج کیا، اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے افضل گورو کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی اور افضل گورو کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :