Time 24 جولائی ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص، بھائی اور والدہ کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص، بھائی اور والدہ کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج
شیخ وقاص اکرم نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کےنام کروائی: مقدمے کا متن — فوٹو:فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم، ان کے بھائی اور والدہ کےخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

مقدمہ اےایس آئی جاویدشوکت تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر 18جولائی کو تھانہ اینٹی کرپشن ریجن ضلع فیصل آباد میں درج کی گئی۔

مقدمے میں محکمہ مال کے ملازمین بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کےنام کروائی۔

درشیخ وقاص نے جعلسازی سے زمین اپنے اور اہلخانہ کے نام کرائی، شیخ وقاص اکرم نے ایک خاتون کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوایا اور جعلی سرٹیفکیٹ پر60 کنال 16مرلےاراضی فرنٹ مین کےنام انتقال کرائی اور پھر 2014 میں فرنٹ مین سے 50 کنال 8 مرلے اراضی اپنے اور خاندان کے نام کرائی۔

مزید خبریں :