Time 24 جولائی ، 2024
پاکستان

پنجاب حکومت نے عمران سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پنجاب حکومت نے عمران سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے،فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے، پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے دائر  درخواست میں استدعا کی ہےکہ فہرست میں موجود ملزموں کو نوٹس جاری کرکے ضمانت مسترد کی جائے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت 57 ملزمان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

خیال رہےکہ  انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

مزید خبریں :