Time 26 جولائی ، 2024
کھیل

ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے

ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا/ فائل فوتو

ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کا آج کڑا امتحان ہوگا۔

سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم کا ٹکراؤ آج میزبان ٹیم  سری لنکا سے ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جب کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ ویمن ایشیا کپ کرکٹ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں :