Time 26 جولائی ، 2024
پاکستان

لاہور: موسمی خرابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، پروازیں ملتان اور پشاور منتقل

لاہور: موسمی خرابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر،  پروازیں ملتان اور پشاور منتقل
صبح 3 سے 4 بجے کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کے دوران لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن فعال نہ رکھا جاسکا/ فائل فوٹو

لاہور میں بارش اور تیز ہواؤں کے سبب فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور موسمی خرابی کی وجہ سے لاہور کا فلائٹ آپریشن گزشتہ رات کئی گھنٹے تک متاثر رہا۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاص طور پر صبح 3 سے 4 بجے کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کے دوران لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن فعال نہ رکھا جاسکا اور صبح 4 بجے فلائٹس لینڈ کرسکیں۔ 

اس دوران تین پروازوں کو ملتان اور پشاور اتارا گیا جب کہ دیگر غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی اور بحرین سے لاہور پہنچی پروازوں کو ملتان ائیرپورٹ منتقل کیا گیا، ریاض سے پہنچی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کو پشاور اتارا گیا، یہ پروزیں موسم ٹھیک ہونے پر لاہور پہنچیں۔

 قطر ائیرویز کی دوحہ کی پرواز 7 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جب کہ درجن سے زائد دیگر غیر ملکی پروازیں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

مزید خبریں :