26 جولائی ، 2024
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئے۔
مقبوضہ کشمیر میں کارگل جنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سےکچھ نہیں سیکھا اور دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔
مودی نے کہا کہ پاکستان نے جب بھی کوئی مہم جوئی کی اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔
مقبوضہ کشمیر اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ بھارتی فوجی دہشت گردی کو پوری قوت سے کچل دیں گے۔