Time 18 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پی آئی اےکے 8 سابق ملازمین غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے، 5 لاکھ پاؤنڈز ملیں گے

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔

لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو 5 لاکھ پاؤنڈ یعنی 20 کروڑ زر تلافی دینے کا حکم دیا اور عدالت نے قراردیا کہ اس معاملے میں امپلائمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پی آئی اے نے 8 ملازمین کو 2 سال قبل ملازمت سے برطرف کردیا تھا جس پر ملازمین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین قومی ائیر لائن کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔

پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان 8 ملازمین کو ہرجانے کے طور پر 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرے گی۔

مزید خبریں :