Time 18 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسے عدالتی میکینزم کا تصور سامنے آ رہا ہے جو آئینی عدالت سے کچھ کم اور آئینی بینچ سے اوپر کا درجہ رکھتا ہو، جو جج سپریم کورٹ میں باقی رہ جائیں گے وہ تاخیر کے شکار مقدمات دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا،  آئینی بینچ میں اور اس کے اپیلٹ بینچ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔

پروگرام میں شریک بلاول بھٹو کے ترجمان میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججوں کو آئینی بینچ میں بھیج دیا تو دیگر مقدمات دیکھنے کے جج کم پڑجائیں گے جو پہلے ہی کم پڑ رہے ہیں۔

 اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے یا نہیں؟مرتضیٰ وہاب نے واضح جواب دینے سے انکار کردیا۔


مزید خبریں :