12 فروری ، 2013
لاہور…ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ انٹر چینج تک شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق حدنگاہ صفرہونے کی وجہ سے موٹروے بندکی گئی ہے، موٹروے پر ٹریفک کوقافلے کی شکل میں نکالاجارہاہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کے استعمال اور رفتار آہستہ رکھنے کی ہدا یت کی ہے۔