28 جولائی ، 2024
شوگرملز مالکان حکومت سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت ملنے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگئے اور حکومت سے مزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت دینےکا مطالبہ کردیا۔
شوگرملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے اضافی اسٹاک سےدرپیش مالی مسائل بے قابو ہوتے جا رہے ہیں اور انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے پر نقصان کاسامنا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پچھلےکرشنگ سیزنز کے فاضل ذخیرہ رکھنے کے اخراجات سے بھی بھاری نقصان کاسامنا ہے، چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گر رہی ہیں، پالیسی فیصلہ نہ ہونے سے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سےتصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کی برآمد کیلئے اجازت کی درخواست کرتے ہیں، نومبر کے آخر تک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا اور آنے والے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ 10 جون کو حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی مشروط برآمد کی اجازت دی تھی اور کہا تھاکہ چینی کی ایکس ملز قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں ہوگا۔