پاکستان
12 فروری ، 2013

کراچی :اورنگی میں ہائیڈرنٹ کاغیرقانونی کنکشن، واٹر بورڈ کی لائن پھٹ گئی

کراچی :اورنگی میں ہائیڈرنٹ کاغیرقانونی کنکشن، واٹر بورڈ کی لائن پھٹ گئی

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں قصبہ موڑ پر واٹر ہائیڈرینٹ کے غیر قانونی کنکشن سے واٹر بورڈ کی 66 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن میں قصبہ کالونی موڑ پر حال ہی میں واٹر مافیا نے شفٹنگ کے نام پر چند ہفتے قبل ایک ہائیڈرینٹ قائم کردی تھی، جس کے لئے واٹر بورڈ کی دو مختلف مرکزی لائنوں سے کنکشن لئے گئے تھے۔ ان میں سے اورنگی ٹاوٴن اور ویسٹ کے دیگر علاقوں کو پانی فراہم کرنے والی واٹر بورڈ کی 66 انچ کی لائن سے لیا گیا کنکشن آج صبح جوڑ سے اکھڑ گیا، جس سے لائن پھٹ گئی اور پانی کا تیز بہاوٴ اطراف کی آبادی میں داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھروں اور دکانوں کا کافی نقصان ہوا۔ واقعہ کے بعد اورنگی ٹاوٴن، قصبہ کالونی، بنارس اور اطراف کی آبادیوں کے مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ واٹر بورڈ کے ڈپٹی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمد کے مطابق 66 قطر انچ کی مین لائن کا 24 انچ کا سیکشن پھٹنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، لائن کی مرمت میں تاخیر علاقے میں ہنگامہ آرائی کے باعث ہورہی ہے۔

مزید خبریں :