29 جولائی ، 2024
پشاور میں اچینی روڈ پر غیر قانونی چیک پوسٹ اور بھتہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر قانونی چیک پوسٹ اور بھتہ وصولی کے انکشاف کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حرکت میں آتے ہوئے اچینی روڈ پر کارروائی کی اور غیرقانونی چیک پوسٹ ہٹا دی۔
غیر قانونی ناکے پر موجود ملزمان مال بردارگاڑیوں سے بھتہ وصول کرتے تھے، ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کو دیکھ کر بھتہ وصولی میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے کارروائی میں مال بردار گاڑیوں سے بھتہ وصولی میں ملوث 7 ملزمان میں سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔