12 فروری ، 2013
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں بجلی صبح ہوتے ہی غائب ہوجاتی ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں روزانہ 14گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شہر کے بعض علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات درپیش رہتی ہیں۔ دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔