12 فروری ، 2013
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی ٹیکس لاگو کرنے کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی عدالت میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،ایل پی جی کمپنیوں نے اپنی درخواست میں موٴقف اختیارکیاکہ لیوی ٹیکس کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،فاضل عدالت نے پیٹرولیم لیوی ٹیکس لاگو کرنے کے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد روک دیااور 28فروری کیلئے اوگرا اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کر دیئے۔