12 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے 103سیاسی جماعتوں کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق)، طاہر القادری کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک، بی این پی عوامی اور نیشنل پارٹی، پختوانخواہ ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی سمیت 103سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے والی جماعتیں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔