12 فروری ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی برفباری جاری ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے جس کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے گلگت بلتستان کے علاقوں غذر اور ہنزہ نگر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے۔شہری علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ کے بالائی علاقوں مالم جبہ،کالام ،چترال میاندم سمیت متعدد علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔جس کے بعد میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقر ارہے۔شمالی بلوچستان کے پہاڑوں پر جمی برف کی وجہ سے شہروں میں ٹھنڈ کی شدت میں کمی نہیں آئی ہے۔زیارت اور گردنواح میں گیس نہ ملنے سے لوگ مہنگے داموں جلانے کی لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں۔ہزارہ ڈویژن ،قبائلی علاقے اورآزاد کشمیر میں بھی موسم سرد ہے۔