12 فروری ، 2013
کراچی …ارکان سندھ اسمبلی کو امن و امان پر ان کیمرہ بریفنگ جمعرات کو دی جائے گی جبکہ سندھ غنڈہ کنٹرول ایکٹ انیس سوباون میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی نے پانچ سالہ مدت میں پہلانجی بل منظورکرلیا ہے۔ صوبائی وزیرقانون ایازسومرو نے اسپیکرسندھ اسمبلی کوکراچی میں امن وامان پر ان کیمرہ بریفنگ کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس جمعرات کو منعقدکیا جائے۔ اسپیکرسندھ اسمبلی نثارکھوڑو نے رولنگ دی کہ بریفنگ جمعرات کو ہوگی۔ آئی جی اورڈی آئی جی سندھ پولیس ارکان اسمبلی کو امن وامان پر بریفنگ دیں گے۔ سندھ کنٹرول غنڈہ ایکٹ انیس سو باون میں ترمیم کرکے اس کی شق ایک کے سیکشن دو میں صوبے کے کسی حصے کے بجائے پورے صوبے میں نافذ ہونے کی ترمیم دی گئی ہے۔رکن سندھ اسمبلی انورمہرنے سندھ میں خواتین کی شرح خواندگی میں اضافے کی قرارداد پیش کیا۔ اجلاس میں انگریزی میں لکھے جانے والے لفظ،سندھ میں حرف ایچ کے اضافے کا ترمیمی بل ایوان نے متفقہ طورپر منظورکرلیا۔ایوان کی پانچ سالہ مدت کے دوران یہ پہلا پرائیویٹ بل ہے جو متفقہ طورپر منظورکرلیا ہے۔