12 فروری ، 2013
لاہور…صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے لاہورمیں اپنے قیام کے پانچویں دن سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر کیلئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری بیدیاں روڈ پر سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کے فارم ہاوٴس پرگئے،جہاں انہوں نے چوہدری اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزازسے ملاقات کی،اندرونی ذرائع کے مطابق اس موقع پرباہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال،لاہور اور پنجاب کی سیاست اورمختلف قانونی معاملات پر گفتگوہوئی،بتایاگیاہے کہ صدر کی ضیافت میں نرگسی کوفتے، مچھلی، بون لیس ہانڈی، حلیم، دال اور مکس سبزیوں کے پکوان شامل تھے۔