پاکستان
12 فروری ، 2013

فیصل آباد ریلوے کالونی کی بجلی منقطع کیے جانے کیخلاف ملازمین کا احتجاج

فیصل آباد ریلوے کالونی کی بجلی منقطع کیے جانے کیخلاف ملازمین کا احتجاج

فیصل آباد…فیصل آباد ریلوے کالونی کی بجلی منقطع کیے جانے کے خلاف ملازمین نے اسٹیشن پر احتجاج کیا اور کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کو تقریباً ایک گھنٹے تک روکے رکھا۔ فیسکو نے گزشتہ روز فیصل آباد ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کالونی کی بجلی 75 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کئے جانے پر منقطع کردی تھی۔ بجلی منقطع ہونے پرریلوے کالونی کے مکین اور ریلوے ملازمین شدیداحتجاج کیا۔ مظاہرین نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اس دوران جب کراچی سے لاہور جانے والی نائٹ کوچ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پہنچی تو مظاہرین نے اسے پلیٹ فارم پر ہی روک لیا۔احتجاج کے باعث نائٹ کوچ کے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد میں ریلوے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد نائٹ کوچ روانہ ہوئی۔


مزید خبریں :