پاکستان
12 فروری ، 2013

جیو کے نمائندے ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی

جیو کے نمائندے ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی

کراچی… انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیو نیوزکے نمائندے ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔ سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی۔ دوران سماعت مقدمے کے تفتیشی افسرکا بیان قلم بند کیا گیا، تفتیشی افسر نے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دیگر کیس پراپرٹی پیش کی۔ ملزمان کے وکیل سلمان مجاہد ایڈوکیٹ نے تفتیشی افسر کے بیان پر جراح کی۔ مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :