12 فروری ، 2013
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے افروز کیمیکل کے ڈائریکٹر نادر فیروز کی عبوری ضمانت کی تاریخ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔افروز کیمیکل کے ڈائریکٹر نادر فیروز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گنجیانہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل کے عدالت میں نہ آنے پر فاضل جج نے نادر فیروز کو 16 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ نادر فیروز پی آئی سی ہلاکتوں کے کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔