پاکستان
12 فروری ، 2013

راجہ پرویزاشرف کی لندن میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

 راجہ پرویزاشرف کی لندن میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

لندن…وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون سے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستا ن اور برطانوی وزرائے اعظم کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان سے فوج کے انخلاء کے بعدکی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم راجہ پر ویز اشرف نے پاکستان میں تعلیم اورصحت کے شعبے میں برطانیہ کے کردارکوسراہا جبکہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔

مزید خبریں :