12 فروری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سوئس اٹارنی جنرل نے کہاہے کہ کیسزختم ہوچکے،اب نہیں کھولے جاسکتے۔سوئٹزر لینڈ کے حکام کی جانب سے لکھے گئے خط پر گفتگو کر تے ہو ئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سوئس حکام نے کیسزکافیصلہ اپنے قانون کے تحت کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ سوئس حکام کی جانب سے تحریر کیا جانے والا خطپاکستان کوسرکاری طورپر نہیں ملا۔وفاقی وزیر قانون نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ سوئس حکام کے جواب میں آرٹیکل248کاکوئی ذکرنہیں ہے، اب سوئس کیسزدوبارہ نہیں کھل سکتے۔